نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کرغزستان کے وزیرِ خارجہ کی ملاقات ، کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

14

اسلام آباد،03دسمبر (اے پی پی): نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کرغزستان کے وزیرِ خارجہ زین بیک کلولو بائیوو نے بدھ کو ملاقات کی اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر ااتفاق کیا ۔دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کےتمام شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تجارت، توانائی، علاقائی روابط، تعلیم اور عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ پر زور دیا۔

فریقین نے حالیہ علاقائی اور عالمی صورتِحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط اور مشترکہ ترجیحات کے تمام شعبوں کو وسعت دی جائے گی۔