نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغز وزیر خارجہ کا وزارت خارجہ پہنچے پر استقبال کیا، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

8

اسلام آباد،3دسمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے وزیر خارجہ زین بیک کلولو بائیووکا وزارت خارجہ پہنچے پر استقبال کیا اور ان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے وفود کی سطح پر مذاکرات کیے جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔