سماجی تحفظ محض غربت کے خلاف ڈھال نہیں بلکہ مضبوط معاشروں کی بنیاد بھی ہے، چیئرپرسن (بی آئی ایس پی )سینیٹر روبینہ خالد

12

اسلام آباد 4 دسمبر(اے پی پی ): چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ سوشل پروٹیکشن صرف غربت کے خلاف ایک شیلڈ نہیں بلکہ صحت مند، مضبوط اور ریزلینٹ کمیونٹیز کی بنیاد بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے درپیش چیلنجز پر باہمی تفہیم پیدا کی، جدت طرازیوں کو سراہا اور اپنی اجتماعی ذمہ داری کو ازسرِ نو مضبوط کیا ہے۔

گلوبل ٹاسک فورس آن سوشل پروٹیکشن فار نیوٹریشن کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے زور دیا کہ مؤثر سماجی تحفظ کے نظام کے ذریعے نہ صرف کمزور طبقات کو سہارا دیا جا سکتا ہے بلکہ غذائی تحفظ، صحت اور معاشرتی استحکام کو بھی فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی تحفظ کے اقدامات مضبوط اور خود کفیل معاشروں کے قیام کے لیے نہایت ضروری ہیں۔