ملتان،9دسمبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر علی الصبح ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی لینڈفل سائٹ حبیبہ سیال کا دورہ کیا، جہاں انہیں ویسٹ ڈمپنگ، کلیکشن سسٹم اور کوڑے کے وزن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عابد حسین بھٹی اور منیجر آپریشن انوار الحق بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مرکزی مقامات پر ڈسٹ بینز اور ویسٹ کنٹینرز کی فوری تنصیب کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی کے تمام انتظامات جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جاسکے۔
انہوں نے شہری سہولیات اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے پر بھی زور دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو سرگرم کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔











