حکومت نوجوانوں کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے جامع اقدامات اٹھا رہی ہے، رانا مشہود خاں

10

اسلام آباد، 12 دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے اور نوجوانوں کی بااختیاری موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

آج اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں جس سے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ٹی آئی ایف فاؤنڈیشن لاہور طلبہ و طالبات کے لیے 7 لاکھ کروم بکس فراہم کر رہی ہے جو آن لائن لرننگ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

رانا مشہود احمد خاں کے مطابق کروم بکس کی فراہمی مرحلہ وار ہوگی اور اس پورے عمل کو شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لیے کروم بکس پروگرام انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور ملک بھر کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبہ کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔