صدر آصف علی زرداری سے آئرلینڈ کیلئے نامزد پاکستانی سفیر مریم مدیحہ آفتاب کی ملاقات

11

اسلام آباد ، 16 دسمبر ( اے پی پی): صدر آصف علی زرداری سے آئرلینڈ کیلئے نامزد پاکستانی سفیر مریم مدیحہ آفتاب نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں صدر مملکت نے سفیر کو تقرری پر مبارکباد دی، انہوں نے  پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان اقتصادی شراکت داری بڑھانے کی ضرورت اور سرمایہ کاری اور آئی ٹی شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

صدر پاکستان نےآئرش سرمایہ کاروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری پر توجہ دلوانے کی ہدایت  بھی کی۔

ماحولیاتی تبدیلی اور جدید ٹیکنالوجیز میں تعاون پر زور دیا۔ آئرلینڈ کی آئندہ یورپی یونین کی صدارت کو اہم موقع قرار دیتے ہوئے اعلیٰ سطحی اور پارلیمانی روابط مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کہ۔

صدر زرداری نے آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے روابط بڑھانے اورثقافتی سفارتکاری اور میڈیا کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کی بھی ہدایت کی۔