صدر پاکستان  کی عراقی ہم منصب سے ملاقات

10

‎بغداد، 21 دسمبر ( اے پی پی): صدر آصف علی زرداری نےعراق کے صدر عبداللطیف جمال راشد سے ملاقات کی ہے

‎صدارتی محل آمد پر صدرمملکت کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جہاںصدر آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔پاکستان اور عراق کے صدور کے درمیان بھی وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

‎صدر مملکت نے بھرپور استقبال پر صدر عبداللطیف جمال راشد کا شکریہ ادا کیا۔صدرآصف علی زرداری نے پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عراق کی قیادت اور  عوام کو مبارکباد دی ۔صدرمملکت نے  نئی حکومت کی تشکیل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ۔

‎عراق کی خود مختاری ،علاقائی سلامتی اور وحدت کیلئے غیرمتزلزل حمایت کااعادہ کیا۔