صدر پاکستان  کی کربلا میں روضۂ حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباس بن علیؑ پر حاضری

13

‎کربلا،  24 دسمبر ( اے پی پی): صدر آصف علی زرداری نے کربلا میں روضۂ حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباس بن علیؑ پر حاضری دی۔

 اس موقع پر گورنر کربلا ڈاکٹر نصیف جاسم الخطابی بھی صدرِ پاکستان کے ہمراہ تھے۔

صدرِ مملکت نے دونوں مقدس مزارات پر فاتحہ خوانی کی اور نوافل ادا کیے۔ انہوں نے حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی ابدی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام حسینؓ کی تعلیمات ،انسانیت کے لیے رہنما قرار دیا

صدر آصف علی زرداری نے امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔ بعد ازاں انہوں نے دونوں مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے ملاقات بھی کی۔

اے پی پی/ قرۃالعین/نورین