صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا عراق کا سرکاری دورہ مکمل، وطن واپسی کے لیے روانہ

15

اسلام آباد ،24 دسمبر (اے پی پی): صدرِ مملکت آصف علی زرداری عراق کا سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے ۔

ڈاکٹر حسین العیساوی، صدرمجلس محافظہ نجف نے صدرِ مملکت کو رخصت کیا۔

صدر نے دورۂ عراق کے دوران عراق کے صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کیں اور نجف اور کربلا کے گورنرز سے بھی ملاقات، باہمی تعاون اور روابط کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا ۔

صدر زرداری نے بغداد، نجف اور کربلا میں مقاماتِ مقدسہ پر حاضری دی اور عقیدت کا اظہار کیا۔