چولستان یونیورسٹی کے طلبہ کا پاک فوج کے زیرِ اہتمام معلوماتی دورہ

29

اسلام آباد،31 دسمبر(اے پی پی): چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے طلبہ وطالبات نے پاک فوج کے زیرِ اہتمام ایک معلوماتی اور یادگار دن گزارا۔

اس موقع پر طلبہ نے خیرپور ٹامیوالی فائرنگ رینج کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں ٹینک فائر جدید ہتھیاروں کے عملی مظاہرے اورعسکری سازوسامان کا براہِ راست مشاہدہ کروایا گیا۔ طلبہ کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید دفاعی صلاحیتوں اور جنگی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔

طلبہ نے پاک فوج کی اعلیٰ تربیت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اس تجربہ کو نہایت متاثر کن قرار دیا۔

اس موقع پرطلبہ نے معرکہ حق (آپریشن بنیان المرصوص) کی تاریخی فتح پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فوج کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

طلبہ و طالبات نے قومی ترقی و دفاع کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔