نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ون ویلنگ کی روک تھام اور عوام الناس میں روڈ سیفٹی کی آگاہی کے لیے خصوصی تقریب

13

ملتان، 31 دسمبر (اے پی پی ): نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ون ویلنگ کی روک تھام اور عوام الناس میں روڈ سیفٹی کی آگاہی کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب  میں بطورمہمان خصوصی سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر اور چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد کاشف اسلم سمیت   ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز قمر رشید، ڈی ایس پی سٹی نذیر احمد ، ڈی ایس پی قذافی محمد قذافی اور انچارج  ایجوکیشن انسپکٹر سہیل احمد نے شرکت  کی۔

تقریب میں سول سوسائٹی اور ٹریفک کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران بھی شریک ہوئے۔

سی پی او ملتان نے شرکاء کو روڈ سیفٹی بارے لیکچر دیا۔

تقریب میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے افراد نے چیف ٹریفک آفیسر کی جانب سے حادثات سے بچاؤ اور روڈ انجینئرنگ بارے اقدامات کو سراہا۔

تقریب کے اختتام پر سال نو کے آغاز پر کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعا کی گئی۔

چیف ٹریفک آفیسر نے روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی معلومات پر مشتمل پمفلٹس ، بروشرز تقسیم کئے۔