سال نو پر داتا دربار  پر خصوصی دعا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی شرکت

13

لاہور،یکم  جنوری (اے پی پی ): سال نو  پر داتا دربار  پر خصوصی دعا کا اہتمام کیا  گیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے دعائیہ تقریب میں  شرکت کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک کے استحکام، سالمیت اور امن کے لیے دعا کی۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے دفاع وطن اور قیام امن کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے  پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئےبھی  دعاکی۔