اسلام آباد، 05 جنوری (اے پی پی ): آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے یوم حق خودارادیت پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کشمیریوں سے کیا گیا حقِ خودارادیت کا وعدہ پورا کرے، کشمیری عوام کی جدوجہد کا حتمی ہدف تکمیلِ پاکستان ہے،پاکستان اور آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کشمیری خواتین، بچے اور نوجوان شہید ہو چکے ہیں، عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات یقینی بنائیں،کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کامیابی تک جاری رہے گی۔











