اسلام آباد، 7 جنوری (اے پی پی): وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایات پر راولپنڈی ڈویژن میں ڈی ایس ریلوے راولپنڈی کی نگرانی میں ریلوے قلیوں اور کلاس چہارم ملازمین میں 225 راشن بیگز تقسیم کیے گئے۔وفاقی وزیرِ ریلوے نے اس موقع پر کہا کہ ریلوے کے محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے اور راشن بیگز کی فراہمی ماہانہ بنیادوں پر جاری رہے گی تاکہ کم آمدنی والے ملازمین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ریلوے قلیوں اور کلاس چہارم ملازمین نے وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی سے اظہارِ تشکر کیا اور کہا کہ وزیرِ ریلوے ہمارے مسائل سے باخبر ہیں اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔











