اسلام آباد، 07 جنوری ( اے پی پی): 11ویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2025–26 پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔
مردوں کے سنگلز فائنل میں مزمّل مرتضیٰ نے عقیل خان کو 7-6(2)، 6-2 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا اعزاز حاصل کیا۔ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ اور سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
مردوں کے سنگلز فائنل میں مزمّل مرتضیٰ نے عقیل خان کو 7-6(2)، 6-2 سے شکست دی۔بوائز انڈر 18 سنگلز فائنل میں حمزہ رومان نے ابوبکر طلحہ کو 6-4، 7-6(4) سے شکست دی۔جبکہ بوائز انڈر 14 سنگلز فائنل میں محمد جنید نے محمد معاذ کو 6-1، 6-4 سے شکست دی اور بوائز انڈر 12 سنگلز فائنل میں ایم۔ آیان نے ایم۔ دانیال کو 4-1، 4-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔











