کوئٹہ، 8 جنوری (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ ائیرپورٹ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم کوئٹہ میں مصروف دن گزاریں گے جہاں وہ صوبے کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم بلوچستان میں دانش سکول نیشنل ہائی وے این 25 اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ متعدد منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔
دورے کا مقصد بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنا اور صوبے کی سیاسی قیادت کے ساتھ مشاورت کو فروغ دینا ہے۔











