پانچ فروری کو یومِ یکجہتیٔ کشمیر منانے کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

12

اسلام آباد، 13 جنوری(اے پی پی ): پانچ فروری کو یومِ یکجہتیٔ کشمیر منانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منگل کو آزاد جموں و کشمیر کونسل سیکرٹریٹ میں وزارتِ امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران کے ایڈیشنل سیکریٹری کامران رحمان خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پانچ فروری کو یومِ یکجہتیٔ کشمیر منانے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، جس کا مقصد بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر  کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری نے کہا کہ اس سال یومِ یکجہتیٔ کشمیر مزید مربوط اور مؤثر انداز میں منایا جائے گا۔

اجلاس میں مختلف وفاقی وزارتوں اور محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔