صدرِ پاکستان آصف علی زرداری بحرین کے چار روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے

23

اسلام آباد ، 13 جنوری ( اے پی پی): صدرِ پاکستان آصف علی زرداری بحرین کے چار روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے۔ بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بحرین کے وزیرِ خارجہ شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن رشید الزیانی نے صدرِ پاکستان کا استقبال کیا۔

پاکستان میں بحرین کے سفیر محمد ابراہیم عبدالقادر اوربحرین میں پاکستان کے سفیر ثاقب رؤف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنے دورے کے دوران صدرِ پاکستان کی بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

صدر زرداری منامہ میں ہونے والے اکنامک ڈیولپمنٹ بورڈ کے صدر دفتر میں منعقدہ استقبالیہ سے بھی خطاب کریں گے۔