اسلام آباد، 15 جنوری ( اے پی پی): وزیرِ مملکت و وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے نیدرلینڈز کے پاکستان میں سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا اور عالمی میڈیا کے ارتقائی رجحانات پر بھی گفتگو ہوئی۔











