کمشنر ملتان عامر کریم خاں کا ملتان گیٹ قادرپور اں کا دورہ،  شجرکاری اور بیوٹیفکیشن امور کا جائزہ

7

ملتان، 19 جنوری (اےپی پی): کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کا ملتان گیٹ قادرپور اں کا دورہ  کیا  اور انھوں نے شجرکاری اور بیوٹیفکیشن امور کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔  اس موقع پر ایم ڈی ہارٹیکلچر کریم بخش بھی ہمراہ تھے ا۔ س موقع پر کمشنر ملتان نے کہا کہ شہر کے داخلی راستوں کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے سایہ دار اور خوبصورت پودوں سے شہر کو گرین کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔اس موقع پر ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان کریم بخش نے کہا کہ شہر کی گرین بیلٹس اور پارکوں کو بہترین لینڈ سکیپنگ سے خوبصورت بنا رہے ہیں۔اُنھوں نے مزید کہا کہ شہر کی مصروف شاہراہوں اور گرین بیلٹس کو آباد کر رہے ہیں۔کمشنر ملتان کی سر براہی میں شہر کو خوبصورتی میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔