وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے مساجد کے آئمہ کرام کو 25ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ کی تقسیم کا آغاز ، بورے والا میں 444 مساجد کے آئمہ کرام کو رقوم کی تقسیم جاری

20

بورے والا، 19 جنوری (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے صوبے بھر کی مساجد کے آئمہ کرام  کے لئے ماہانہ 25ہزار روپے اعزازیہ مقرر کئے جانے پر دیگر شہروں کی طرح بورے والا، میں بھی شہر اور دیہات کی مساجد کے 444  آئمہ کرام کو اعزازیہ کی رقوم تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،  اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کی زیر نگرانی اعزازیہ وصول کرنے والے علماء کرام نے اس حکومتی اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہورہا ہے کہ مساجد کے امام حضرات کے لئے یہ اعزازیہ مقرر کیا گیا ہے جس سے ان کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا اور عزت نفس بھی بحال ہوگی۔

پنجاب حکومت کے اس اقدام سے جہاں مساجد کے امام کی عزت نفس بحال کرنے میں مدد ملے گی وہاں ان کی مالی مشکلات میں بھی کمی واقع ہوگی۔