پاکستان آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر کامیاب

20

ہرارے (زمبابوے)، 19 جنوری ( اے پی پی): آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز عثمان خان میچ کے بہترین کھلاڑی بننے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد احمد حسین کے ساتھ شراکت داری بنانے پر توجہ دی، ہم دونوں بیٹرز نے سٹرائیک روٹیشن پر کام کیا اور یہی ہماری حکمتِ عملی تھی۔انہوں نے کہا کہ آج ایک اہم میچ تھا، اگلے میچ میں بھی اسی کارکردگی کو دہرانے کی کوشش کریں گے۔