کوئٹہ،20 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلویز محمد حنیف عباسی نے منگل کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کے ہمراہ یار محمد خان بڑیچ ریلوے فٹ بال گرائونڈ کادورہ کیا۔اس موقع پرصوبائی وزراء میرصادق عمرانی ،میرعاصم کردگیلو،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات بابر خان ،کمشنر کوئٹہ شاہ زیب خان کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر وفاقی وزارت ریلوے اور حکومت بلوچستان کی جانب سے کھیلوں کے فروغ اور پاکستان ریلویز کی اراضی پر مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔











