وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ کی چنیوٹ آمد، حسن مرتضیٰ کے والد کے انتقال پر تعزیت

19

چنیوٹ ، 25 جنوری ( اے پی پی):  وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ کے والد سید غلام مرتضیٰ شاہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے رجوعہ سادات، چنیوٹ آمد،وفاقی وزیر نے حسن مرتضیٰ سمیت مرحوم کے دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا-

عطاء اللہ تارڑ نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی- وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ والد کا انتقال اہل خانہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے،  والد کا بچھڑ جانا ایسا خلا ہے جسے کوئی اور رشتہ یا وسیلہ پُر نہیں کر سکتا-

انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین-