غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے،کھیئل داس کوہستانی

14

اسلام آباد، 26 جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس پاکستان کی غزہ امن بورڈ میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس بورڈ میں شمولیت سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے، جس کا سہرا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی کوششوں کو جاتا ہے۔

پاکستان نے عالمی فورم پر امن کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے، خاص طور پر غزہ  میں جہاں مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے۔پاکستان کی کوششیں غزہ  میں جنگ بندی، انسانی  زندگیوں کی بحالی، اور بھوک اور خونریزی کو روکنے کے لئے ہیں۔ غزہ امن بورڈ میں پاکستان کی موجودگی کو فلسطینیوں کے حق میں ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے عالمی سطح پر امن کے لئے اپنی آواز بلند کی ہے۔ اس کامیابی کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک اہم کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان کا یہ کردار عالمی امن کے لئے ایک اہم شراکت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اور اس کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔