اسلام آباد، 26جنوری(اے پی پی): شاہ غلام قادر،صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر نے کشمیری یوم سیاہ کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ ہم ہر فورم پر ان کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے یہاں تک کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔
بھارت کے یوم جمہوریہ کو کشمیری عوام یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور پارلیمانی کشمیر کمیٹی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹ سروس میں سیمنار بعنوان” تقسیم کا نامکمل ایجنڈا: وعدہ اور انکار“
کا انعقاد کیا۔
تقریب میں ممتاز سیاسی رہنماؤں، اراکینِ پارلیمنٹ اور کشمیری نمائندوں نے شرکت کی، جنہوں نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیر کی متنازع حیثیت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر زور دیا۔











