اسلام آباد کشمیر کونسل /آزاد کشمیر کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس

27

اسلام آباد،29 جنوری (اے پی پی ): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قائم کردہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناءاللہ اور وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

اپوزیشن لیڈر و صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی قیادت میں کمیٹی ارکان اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سیاسی کمیٹی کی آئندہ لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت کی گئی اور  پارٹی کے  تنظیمی امور  اور انتخابی حکمتِ عملی پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں اتحاد، نظم و ضبط اور عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر زور دیا گیا۔