خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے وفد کا اے پی پی کا دورہ

15

اسلام آباد،29جنوری  (اے پی پی):خیبرپختونخوا   کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے  صحافیوں کے وفد  نے جمعرات کو ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کا دورہ کیا۔دورے کا  اہتمام غیر سرکاری  تنظیم  انڈیویجویل لینڈ کی جانب سےکیا گیا۔دورے کا مقصد قومی اداروں اور صحافیوں کے درمیان ہم آہنگی اورمیڈیا سے متعلق معلومات سے آگاہی تھا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوز محمد عثمان خان کاکڑ نے وفد کے ارکان کو  اے پی پی کی تاریخ، قومی بیانیے کی تشکیل میں ادارے کے کردار ،مختلف شعبوں کی کارکردگی اورانگلش،اردو، عربی، چینی،پشتو، سرائیکی، بلوچی، سندھی  اوربراہوی زبانوں میں   نیوز سروسز کی فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈائریکٹر ٹریننگ کاشف رضوی نے مختلف زبانیں سیکھنے کی افادیت    سے آگاہ کیا۔انچارج ڈیجیٹل و سوشل میڈیا  عارف حسین لاشاری نے  موجودہ دور میں  اس شعبہ کی  اہمیت  و افادیت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے اس شعبہ میں اے پی پی کی کامیابیوں کا تذکرہ کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوز محمد عثمان خان   اور ڈائریکٹر اردو نیوز سروس عبدالحمید تبسم نے شرکا  کا خیرمقدم کیا اور  ان کے سوالوں کے جواب بھی دئیے۔وفد نے اے پی پی کی مختلف سروسز، ڈیٹا سینٹر اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور شرکا نے اے پی پی کے قومی بیانیے کو فروغ دینے میں کردار کو سراہا۔وفد میں گورنر خیبر پختونخوا کے پی آراو فضل الرحمٰن ،   انڈیویجویل لینڈ  کے پروگرام آفیسر سیف اللہ کھوسو اور سینئر  ٹرینر مشہود علی بھی شامل تھے۔