وفاقی وزیر تجارت  اے  کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات

11

اسلام آباد، 31 جنوری ( اے پی پی): پاکستان اور کینیڈا نے تجارت، سرمایہ کاری اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور کینیڈین ہائی کمشنر کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کے دوران سامنے آیا، جس میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان نے کینیڈا کے ساتھ مائننگ اور منرلز کے شعبے میں شراکت داری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، جبکہ کینیڈا کی جانب سے پاکستان کو جدید مائننگ ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کی تربیت میں تعاون کی پیشکش کی گئی۔

اس موقع پر پاکستان کی ٹورنٹو میں ہونے والی  کانفرنس میں شرکت اور کینیڈین مائننگ کمپنیوں کے ساتھ روابط بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

دونوں فریقین نے زراعت، ایگری بزنس اور فوڈ سیکیورٹی میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

کینیڈا سے کینولا کی درآمدات کی بحالی کا خیرمقدم کیا گیا اور بتایا گیا کہ ابتدائی شپمنٹس پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ کینولا کو پاکستان کے ایڈیبل آئل اور لائیوسٹاک سیکٹر کے لیے اہم قرار دیا گیا۔

‎ملاقات میں ڈیری اور لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی اور اینیمل جینیٹکس کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں کینیڈین سرمایہ کاری، ریگولیٹری استحکام کی ضرورت اور پاکستان–کینیڈا دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

‎فریقین نے نجی شعبے کے روابط اور ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔