اسلام آباد میں پاکستان ٹورازم، اسپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول کا شاندار آغاز

9

اسلام آباد، 31 جنوری ( اے پی پی): اسلام آباد میں دو روزہ پاکستان ٹورازم سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹول کا افتتاح پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ہوا۔وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے فیسٹیول  کے دورہ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان ٹورازم سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹول ملک میں سیاحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا، سردار یاسر الیاس نے کہا کہ اس میگا ایونٹ کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج ابھرے گا اور پوری دنیا میں یہ پیغام جائے گا کہ ہم ایک پر امن ملک ہیں۔

دو روزہ فیسٹیول کا مقصد پاکستان کی سیاحتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا،کھیلوں اور ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینا،اسلام آباد کو ایک متحرک سیاحتی مرکز کے طور پر پیش کرنا ہے۔

 فیسٹول میں جڑواں شہر کے باسیوں کے لیے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں سیاحت کے فروغ کے سٹالز، صوبائی ثقافتی پرفارمنس، ثقافتی نمائش، آرٹ اینڈ کرافٹ سٹالز، لائیو پینٹنگ، فوٹو گرافی کی نمائش، جواہرات اور زیورات کی نمائش، علاقائی کھانوں پر مشتمل فوڈ فیسٹول، فیملی اور بچوں کی سرگرمیاں، میڈیکل ٹورازم پروموشن کے ذریعے ڈبل سائیکلنگ، بس سائکلنگ ایونٹس شامل ہیں۔ ہاٹ ائیر بیلون  کا ڈسپلے، پیرا گلائیڈنگ  اور  میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ایونٹ  وفاقی حکومت ، بین الصوبائی وزارت ، ٹورازم کارپوریشن ، سی ڈی اے اور دیگر ادارے کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے