چین کے قومی عوامی مجلس کے نائب سربراہ کا سپیکر ایاز صادق سے ملاقات

390

اسلام آباد25 دسمبر(اے پی پی): چین کی قائمہ کمیٹی برائے قومی عوامی مجلس کے نائب سربراہ ژنگ پنگ نے اسلام آباد میں منعقدہ سپیکر کانفرنس کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق سے ملاقات کی اور سی پیک کے تناظر میں بدلتی ہوئی علاقائی صورت حال سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر سپیکرایاز صادق نے کہا کہ پاک چین دوستی کا دنیامیں کوئی متوازی نہیں۔دونوں ممالک کے تعلقات مشتر کہ جغرافیائی،اقتصادی،تاریخی اور اسٹرٹیجک مفادات کی مضبو ط بنیاد وں پر استوار ہیں اور اب پاک چین تعلقات مثالی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔
سپیکرایاز صادق نے کہا کہ مسٹر ژنگ پنگ کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیا ن مو جو دہ تعلقات کو مزید مضبو ط بنا نے میں اہم پیش رفت ثابت ہو گا۔پا کستان پا ک۔چین اقتصادی راہداری کے تحت تما م منصو بوں کی تکمیل کے لیے پر عزم ہے۔پاک۔چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے خطے میں تر قی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔مو جو دہ تعلقات کو مزید مستحکم بنا نے کے لیے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ اور تجارتی برادری کے ما بین مسلسل رابطوں کی ضرورت ہے۔دہشتگردی خطے کے امن اور سلا متی کے لیے بڑا خطر ہ ہے اس نا سور کے خاتمے کے لیے خطے کے ممالک کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ سپیکرز کانفرنس میں شر کت کرنے پرمعزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر مسٹر ژنگ پنگ نے کہا کہ صرف پاکستان ہی چین کا سدا بہار شراکت دار ہے۔پا کستان کو چین کے اسٹریٹجک شما روں میں انتہائی اہمیت حاصل ہے۔دونو ں ممالک کی قیا دتیں دو طرفہ تعلقات کو نئی بلند یو ں تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں۔حالیہ سپیکر کا نفرنس خطے میں پا ئیدار امن اور خو شحالی کے لیے متعلقہ ممالک کے مابین را بطوں کو فر وغَ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی اورخطے میں امن کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

اے پی پی ، احسان/وی این ایس اسلام آباد