اسلام آباد،3 فروری(اے پی پی): چیئر پرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کو ایک جیسی صورتحال کا سامنا ہے، بھارت اور اسرائیل دونوں نسل کشی کے مذموم منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔
اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ اف ہوم اکنامکس آرٹ اینڈ ڈیزائن میں “مقدمہ کشمیر” کہ عنوان سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو تمام بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، درندہ صفت بھارتی افواج کشمیری شہدا کے جسد خاکی کی بے حرمتی کرتی ہے ،بھارت کی آبی جاریت بھی بڑھتی جا رہی ہے۔











