وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے گفتگو

11

اسلام آباد، 03  فروری  (اے پی پی ): وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی  نے  اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے  یوم یکجہتی  کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اقلیتی برادری   کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہےاور انہیں اپنی زندگی کو امن اور آزادی کے ساتھ گزارنے کا حق ملنا چاہیے۔

انہوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر میں کی جانے والی جبر اور دہشت گردی کو ختم کرنے اور کشمیریوں کو خود مختاری دینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو اپنی آنکھیں کھولنی چاہیے اور کشمیر میں ہونے والے  ظلم و زیادتی کو روکنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اقلیتی رہنماؤں کا یہ بیان کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔