چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے لیبیا کی عرب مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی ملاقات

10

 

راولپنڈی، 03 فروری: (اے پی پی): چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے  لیبیا کی عرب مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر لیبیا کی عرب مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف کا استقبال چیف آف دی نیول اسٹاف نے کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکورٹی کے منظر نامے کو تیار کرنے اور دفاع اور تربیت میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے پاک بحریہ کو علاقائی امن اور میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے ایک اہم قوت کے طور پر سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید متنوع اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔