کشمیری عوام آزادی کے لیے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں؛ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما فاروق رحمانی کا یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب

11

اسلام آباد،05 فروری (اے پی پی ):  کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما فاروق رحمانی نے یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام آزادی کے لیے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں، پاکستان کی سیاسی و اخلاقی حمایت پر شکر گزار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے، بھارتی ہتھکنڈے تحریک ازادی کو کمزور نہیں کر سکتے۔