اسلام آباد، 09 فروری(ا ے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے رابطہ کرکے اطالوی وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی اور یورپین کمشنر میگنس برنر نے اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔
اطالوی وزیر داخلہ اور یورپین کمشنر نے دہشت گردانہ حملے میں جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ المناک واقعہ کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا ہے اور کہا کہ اٹلی کی حکومت اور اپنی جانب سے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
یورپین کمشنر نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مشکل وقت میں اظہار یکجہتی پر اطالوی وزیر داخلہ اور یورپین کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان دنیا کے لئے ایک ڈھال ہے اور آج دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے عالمی سطح پر مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے۔











