اسلام آباد، 09 فروری ( اے پی پی): وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے اسلام آباد میں جاری ”انڈس اے آئی ویک” کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران وفاقی وزراء نے مختلف پویلین کا جائزہ لیا اور شرکاء سے گفتگو کی۔
انہوں نے دفاعی نظام، زراعت، ٹیلی کام، فن ٹیک اور دیگر اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔
عطاء اللہ تارڑ اور شزا فاطمہ نے انڈس ای سپورٹس ارینا کا بھی دورہ کیا اور ای اسپورٹس چیمپئن شپ کے انتظامات کو سراہا۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ای اسپورٹس ارینا کو بین الاقوامی سطح کہ مقابلوں کے لیے موضوع قرار دیا اور کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ای اسپورٹس مقابلوں کے لیے دنیا پاکستان آئے گی۔
”انڈس اے آئی ویک”پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے جہاں ملک بھر سے ٹیکنالوجی کی دنیا کے بارے نام شرکت کر رہے ہیں۔











