سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ترلائی اسلام آباد میں مسجد خدیجہ الکبریٰ پر ہونیوالے خودکش حملے کی شدید مذمت

9

اسلام آباد،9فروری(اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ترلائی، اسلام آباد میں مسجد خدیجہ الکبریٰ پر ہونے والے خودکش دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایوان میں ترلائی حملے میں شہید ہونے والے افراد کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے ترلائی خودکش حملے میں شہید ہونے والوں کی مغفرت، درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ معصوم شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف گھناؤنا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے ۔