نواز شریف سے ازبک سفیر علی شیر تختیوف کی ملاقات، اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

40

لاہور، 9 فروری (اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ازبک سفیر نے صدر ازبکستان شوکت مرزائیوف کا خصوصی خط محمد نواز شریف کے حوالے کیا۔ خط میں ازبک صدر نے نواز شریف کو پاکستان کا محب وطن بیٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے شاندار منصوبے متعارف کرائے۔ازبک صدر نے اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاحی منصوبوں کو بھی سراہا اور صوبے میں جاری ترقیاتی اقدامات کی تعریف کی۔

ازبک سفیر نے صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ازبکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی، جسے باہمی تعلقات کے مزید فروغ کے لیے اہم قرار دیا گیا۔