اسلام آباد، 10 فروری ( اے پی پی): قومی باکسنگ چیمپیئن شپ کے تحت اسلام آباد ڈویژنل باکسنگ کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔
فائٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں وفاقی دارلحکومت سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین باکسرز کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ پاکستان آرمی کے تعاون سے ہونے والے مقابلوں میں کامیاب باکسرز قومی باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔
ڈویژنل سطح پر ہونے والے مقابلوں میں اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن نے یہ پہلی مرتبہ مقابلے منعقد کروائے ہیں۔ جس کامقصد باکسنگ کے کھیل کو فروغ دینا اور نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا ہے۔
چیمپئن شپ کے اختتام پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری میجر عرفان یونس اور اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کےچیئرمین شاہد احمد خان نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کئے۔











