نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی نیویارک میں فلسطین سے متعلق اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ بدر عبد العاطی سے ملاقات

30

نیویارک۔19فروری  (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبد العاطی سے ملاقات کی اورمختلف شعبوں میں تعاون پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے کا اعادہ کیا۔جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قریبی رابطے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔انہوں  نے غزہ، مغربی کنارے اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور فوری و بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔