وزیراعظم  شہبازشریف سے پاکستان پیلپز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے وفد کی ملاقات

17

 اسلام آباد، 3 مارچ ( اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان پیلپز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

دورانِ  ملاقات گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پیلپز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے،ملکی تعمیر و ترقی کیلئے اہم فیصلوں میں پیپلز پارٹی نے حکومت کا ہر قدم پر ساتھ دیا جس پر اسکے مشکور ہیں۔

اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت  سمیت خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔وفد میں سینیٹر شیری رحمن، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی شامل تھے۔

اس کے علاوہ ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ اور مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ  بھی شریک تھے۔