راولپنڈی، 03 مارچ (اے پی پی): پاکستان کی فضائیہ نے ننگرہار صوبے میں خوگانی بیس پر کامیاب فضائی کارروائی کی،جس میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اہم مراکز تباہ ہو گئے ہیں۔ یہ آپریشن غضب للحق کا حصہ ہے،جو افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں شروع کیا گیا تھا۔
اب تک کی رپورٹس کے مطابق، 435 افغان طالبان ہلاک اور 630 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ پاکستانی افواج نے 188 چیک پوسٹیں تباہ کی ہیں اور 31 پوسٹیں قبضے میں لے لی ہیں۔ اس کے علاوہ،188 ٹینک، آرمیڈ گاڑیاں اور آرٹلری گنیں تباہ کی گئیں ہیں ۔
آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔ پاکستانی افواج نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گی ۔











