اسلام آباد، 3مارچ(اے پی پی):نجکاری کمیشن کے بورڈ کا اجلاس وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری و چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران بورڈ نے سفارش کی کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کو عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کی قیادت میں قائم کنسورشیم میں شامل کرنے کی منظوری کے لیے متعلقہ فورم کو بھجوایا جائے۔ یہ کنسورشیم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ سے متعلق عمل میں کامیاب قرار پایا تھا۔
بورڈ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نجکاری پروگرام کو شفاف، مسابقتی اور قواعد پر مبنی طریقہ کار کے تحت آگے بڑھایا جائے گا تاکہ قومی مفاد کو یقینی بنایا جا سکے۔











