آپریشن غضب للحق، پاک افغان سرحد پر 50 مقامات کو نشانہ بنایا گیا

13

اسلام 04 مارچ ( اے پی پی): پاک افغان سرحد پر آپریشن غضب للحق جاری ہے، جس کے تحت پاک فوج افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف مؤثر کارروائیاں کر رہی ہے۔

سیکیورٹی زرائع کے مطابق پاک فوج نے 50 مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ کارروائیاں 3 اور 4 مارچ کی درمیانی شب بھاری ہتھیاروں کے استعمال سے کی گئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قلعہ سیف اللہ، چمن، سمبازہ، گھڈوانہ، جانی اور غزنالی سیکٹر میں مؤثر کارروائیاں کی گئیں۔ ان مقامات کو سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

کارروائیوں کے دوران افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج ملکی خودمختاری کے تحفظ اور شہریوں کی سلامتی کے لیے پرعزم ہے، اور آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں طے شدہ اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔