وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی وزیر داخلہ کی رہائش گاہ آمد، محسن نقوی کی خیریت دریافت کی، عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، وزیر اعظم

15

لاہور۔6مارچ  (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملک کی داخلی سلامتی کے  بارے میں اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے محسن نقوی کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جو اتوار کو اسلام آباد میں مظاہرین سے بات چیت کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی داخلی سکیورٹی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے داخلی سلامتی کے بارے میں کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس ضمن میں واضح ہدایات جاری کر دی ہیں اور وہ  ذاتی طور پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔