وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

17

اسلام آبادـ ،11 مارچ ( اے پی پی):  برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بدھ کویہاں  وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی ہے۔

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مربوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

یہ ملاقات تعمیری مصروفیات کو جاری رکھنے اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ مفاہمت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔