عوام کو سستی اشیاء اور مستحق شہریوں کو مفت کھانے کی فراہمی کا پنجاب کا رمضان ریلیف آپریشن آخری ہفتے میں داخل

13

لاہور، 12 مارچ ( اے پی پی ):  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک میں عوام کو سستی اشیاء اور مستحق شہریوں کو مفت کھانے کی فراہمی کا پنجاب کا سب سے بڑا رمضان ریلیف آپریشن آخری ہفتے میں داخل ہو گیا ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے نگہبان رمضان پیکج کے تحت دسترخوان کا دورہ کیا۔مریم اورنگزیب نے چلڈرن ہسپتال لاہور میں مریضوں کے تیمارداروں کے ساتھ افطاری کی مریضوں کے عزیز و اقارب نے ہسپتالوں میں سحر اور افطار کے اہتمام پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔مریم اورنگزیب نے خواتین کے ساتھ افطاری کی، مرد، خواتین اور بچوں سے دسترخوان کے معیار کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور کہا کہ وزیراعلی ٰمریم نواز شریف نے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لئے پورے پنجاب میں 75 سہولت بازار لگائے، مستحق بہن بھائیوں کو رمضان ریلیف پیکج کے تحت 40 ارب روپے عزت و احترام سے گھر پر پہنچائے،   نادار بہن بھائیوں کو مفت کھانے کی فراہمی کے لیے پنجاب بھر میں 422 دستر خوان لگائے گئے، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور ڈپٹی کمشنر لاہور بھی سینئر وزیر کے ہمراہ تھے۔مریم اورنگزیب نے مریض بچوں سے بھی گفتگو کی، ان کی خیریت دریافت کی ا   ور ان کی صحت کے لیے دعا کی۔