نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

13

اسلام آباد، 12 مارچ (اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے سمری منظوری کے لئے صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نہال ہاشمی سے ملاقات کی اور انہیں گورنر سندھ تعینات کئے جانے پر مبارکباد دی۔