صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت اجلاس،سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 پر تفصیلی مشاورت

13

لاہور، 12مارچ(اے پی پی): صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔صوبائی وزیر نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 کے فائنل ڈرافٹ کی منظوری دے دی۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر سائرہ عمر کی جانب سے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور ترجیحات پر بریفننگ دی گئی۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر و بیت المال ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم اور محکمہ کے دیگر ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں سوشل ویلفیئر کے ترقیاتی منصوبے کمزور اور مستحق طبقات کی فلاح کو یقینی بنائیں گے،معاشرے کے نادار اور کمزور طبقات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں، صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ نئے مالی سال میں فلاحی منصوبوں کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنانا جبکہ سوشل ویلفیئر کے اداروں کی بہتری اور عوامی سہولیات میں اضافہ ہماری ترجیح ہے۔